اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میٹیو رینزی نے کہا ہے کہ اگر آئینی اصلاحات کے لیے ہونے والا ریفرنڈم ناکام ہوگیا تو وہ عبوری یا ٹیکنوکریٹ حکومت میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کا نتیجہ کچھ بھی نکلے ملک میں انتخابی عمل میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اٹلی میں آئینی اصلاحات کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں سینیٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وزیراعظم میٹیو رینزی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے اختیارات محدود کرنے کے نتیجے میں ملک میں فیصلہ سازی کا عمل تیز اور آسان ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169